Published: 01-09-2024
اسرائیلی فوج کی نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح، جبالیا پناہ گزین کیمپ اور غزہ شہر میں حملے کیے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک 34 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 691 ہوگئی ہے جبکہ 94 ہزار 60 فلسطینی ان میں زخمی ہوئے۔