Published: 01-09-2024
بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی عرفی جاوید نے اپنی زندگی کے نئے خواب کا تذکرہ کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ اب میرا خواب نہیں، میں تو بھارت کی سب سے بڑی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔سوشل میڈیا پرسنالٹی نے مزید کہا کہ میرے عزائم بالی ووڈ کی چمک دمک سے آگے بڑھ گئے ہیں، میں سوشل میڈیا بھارت کی سب سے بڑی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار بننے کی کوشش کررہی ہوں۔عرفی جاوید جو فی الحال پرائم ویڈیو ریئلیٹی سیریز ’فالو کرلو یار‘ میں نظر آرہی ہیں، نے کہا کہ بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری میں جگہ بنانے کے روایتی راستے میری خواہشات کی تکمیل سے مطابقت نہیں رکھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے پاس بہت سے کیریئر آپشنز ہیں، جن سے ہم لاعلم تھے، جن میں داخلہ ناممکن تھا یا ہم نے اُن سے متعلق کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔اداکارہ و سوشل میڈیا پرسنالٹی اپنے منفرد اور بولڈ فیشن کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرچکی ہیں، اُن کے اس اقدام نے مداحوں کے ساتھ تنازعات میں بھی اضافہ کیا ہے۔وہ 2016ء میں بڑے بھیا کی دلہنیا، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کسوٹی زندگی جیسے ٹی وی شوز کے ذریعے اداکاری دنیا میں اتریں۔عرفی جاوید نے اپنے سفر سے متعلق بتایا کہ میں نے صفر سے شروعات کی، میرا سفر آسان نہیں تھا۔ یہاں مجھے کوئی جانتا نہ تھا، نہ ہی میں کسی کو جانتی تھی، مجھے کچھ بھی معلوم نہ تھا، کیسے کام لیا جاتا ہے اور کیا جاتا ہے، صرف خواب تھا کہ کچھ بڑا کرنا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے ٹی وی پر 6 ماہ میں بمشکل 10 دن کام ملتا، کوئی مرکزی کردار نہیں ملا، جو یا تو ہیروئن کی بہن کا یا پھر منفی کردار ہوتا۔