Published: 01-09-2024
کنگنا رناوت نے راہول گاندھی کو کارٹون دیکھنے والا بچہ قرار دے دیا۔ کوئن آف بالی ووڈ کنگنا رناوت اس وقت اپنی فلم ایمرجنسی کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ اکثر شوز اور انٹرویوز میں اسے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے انہیں بچہ قرار دے دیا۔ وہ حال ہی میں مشہور ٹیلی ویژن شو "آپ کی عدالت" کی نئی قسط میں رجت شرما کے ساتھ نظر آئیں۔سوشل میڈیا پر شیئر پروگرام کے ایک پرومو کلپ میں جب کنگنا سے پوچھا گیا کہ کیا کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو ان کی فلم پسند آ سکتی ہے، تو انہوں نے ایک دلچسپ جواب دیا۔کنگنا کا کہنا تھا کہ اگر وہ (راہول گاندھی) گھر جا کر ٹام اینڈ جیری دیکھتے ہوں گے تو انہیں میری فلم کیسے سمجھ آئے گی؟واضح رہے کہ "ایمرجنسی" بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے، جو راہول گاندھی کی دادی تھیں۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ “آپ کہتے تو ہیں کہ وہ متنازعہ ہے لیکن یہ بھی ایک بہترین پوشیدہ راز ہے۔ ہماری نسل کے پاس جو ہے، اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔”