چوری شدہ کاپر تار، دو عدد موٹریں، فرشی پنکھا،پنکھا موٹر،قیمہ والی مشین و دیگر سامان کل مالیتی 6لاکھ 60ہزار روپے برآمد ملزم گرفتار

Published: 01-09-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر سے)تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری چوری شدہ کاپر تار، دو عدد موٹریں، فرشی پنکھا،پنکھا موٹر،قیمہ والی مشین و دیگر سامان کل مالیتی 6لاکھ 60ہزار روپے برآمد ملزم گرفتار، ایس پی کوٹلی عدیل احمد کے احکامات کی روشنی میں راجہ گلریز اختر  SDPO کھوئی رٹہ کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ایچ اوتھانہ پولیس کھوئیرٹہ فیصل صدیق نے معہ خالد محمود ASI،عبدالجبار IHC،محمد اخمل 324/DFC،محمد سجاد 192کانسٹیبلان کے مقدمات علت ۱۔  159/24۲۔ 161/24میں ملزم ظفر محمود ولد محمد رمضان قوم کھوکھر ساکن چڑی تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ کاپر تار،دو عدد موٹریں،فرشی پنکھا،پنکھا موٹر،قیمہ والی مشین و دیگر سامان کل مالیتی 6لاکھ 60ہزار روپے برآمد کیا۔ ملزم بند حوالات تھانہ ہے سلسلہ تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع۔گزشتہ چند دنوں سے تھانہ پولیس کھوئیرٹہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے تسلسل سے کاروائیاں جاری ہیں۔ عوام علاقہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں پر ایس پی کوٹلی عدیل احمداور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔