Published: 01-09-2024
مظفرآباد/ہٹیاں (بیورورپورٹ)ضلع جہلم ویلی کے تھانہ چکار کی حدود میں واقع گاؤں بانڈی بقالاں میں با اثر شخص نے ہمسائے کی زندگی اجیرن بنا دی،غریب شخص کی جواں سال بچیوں کی عزتوں کو لوٹنے کے درپے ہو گیا۔تھانہ پولیس چکار میں طاہر مسکین شیخ کے خلاف دو ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزم سرعام دھمکیاں دے رہا ہے۔متاثرہ شخص فرید میر طالبہ کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب پہنچ گیا،سائلین ڈیسک سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے وزیر اعظم،چیف جسٹس،چیف سیکرٹری،،انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنرمظفرآباد،ڈی آئی جی اور ذمہ داران سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے اور میرے بچوں کو انصاف نہ ملا توبچیوں کے ہمراہ خود کشی پر مجبور ہو ں گا۔صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے محمد فرید میر ولد عبدالرشید سکنہ بانڈی بقالاں محلہ شیخاں نے بتایاکہ میرے ہمسائے طاہر مسکین شیخ نے میری معصوم بیٹیوں کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی پہلی اس نازیبا حرکت پر پولیس تھانہ چکار میں ایف آئی آر درج کی جس پر کوئی کاروائی نہ ہونے پر بااثر ملزم نے دوسری بیٹی پر ہاتھ ڈالا،جو شور شرابا پر بچ گئی،اس واقع کی بھی آیف آئی آر درج کی گئی ہے ملزم جان سے مارنے اور بچیوں کی عزتیں لوٹ۔