ضلع بھر میں قصابوں کی من مانیاں، من پسند ریٹس ضلعی انتظامیہ بے بس‘ گوشت کے ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے

Published: 01-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) ضلع بھر میں قصابوں کی من مانیاں، من پسند ریٹس ضلعی انتظامیہ بے بس گائے بچھڑے کا گوشت 850 روپے لیکر 1000 روپے کلو اور بکرے کا گوشت 1800 روپے سے لیکر 2000 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ضلع بھر میں قصابوں نے گوشت کے ریٹس اپنی مرضی سے طے کر رکھے ہیں کہیں بھی پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ کی رٹ دیکھائی نہیں دیتی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھوٹے دوکانداروں کو مبینہ تختہ مشق بنائے ہوئے ہیں حافظ آباد میں گوشت کے ریٹس کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ ناکام ہے بڑا گوشت گائے بچھڑا کٹا 850 روپے سے لیکر 1000 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے اسی طرح بکرے کا گوشت 1800 روپے سے لیکر 2000 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑا گوشت گائے بچھڑا کٹا بھینس کے گوشت ریٹ 700 روپے فی کلو دیا گیا ہے جو ضلع میں کہیں بھی دستیاب نہیں، اسی طرح بکرا، چھترا کا گوشت کا ریٹ 1400 روپے فی کلو دیا گیا ہے پرائس مجسٹریٹس نے چھوٹے چھوٹے دوکانداروں کو تختہ مشق بنا کر کارکردگی بناتے ہیں جبکہ پورے ضلع میں قصابوں نے اپنی من مرضی کے ریٹس طے کر رکھے ہیں مبینہ طور پر کہا جاتا ہے ہر ہفتے اچھا خاصا گوشت دیا جاتا ہے جس کے عوض ان کو کھلی چھوٹ ہے شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے مصنوعی ریٹ لسٹ دینے کی بجائے وہ ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے جس پر ضلعی انتظامیہ عملدرآمد کروا سکے.