میڈم سعدیہ بی بی بی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے انٹرنل پروموشن امتحان 2024 میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن لے کر جھنگ کا نام روشن کر دیا

Published: 02-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ کی سپروائزر میڈم سعدیہ بی بی بی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے انٹرنل پروموشن امتحان 2024 میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن لے کر جھنگ کا نام روشن کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر (بی ایس 17)کی سیٹوں پر پروموشن کے لیے انٹرنل پروموشن امتحان کا انعقاد کیا جس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے 55 سپروائزرز نے حصہ لیا اور 55 سپروائزرز میں سے 27 سپروائزرز جن نے امتحان پاس کیا جن میں ضلع جھنگ سے 05 سپروائزرز نے تحریری امتحان پاس کیا۔جن میں میڈم سعدیہ بی بی،ملک غلام دستگیر حسام،عمران راہی،محمد وارث اور محمد فاروق شامل ہیں، جبکہ جھنگ آ فس کی محنتی اور ہارڈ ورکر خاتون سپروائزر میڈم سعدیہ بی بی نے مذکورہ پروموشن امتحان میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن لینے کا ریکارڈ قائم کرکے پسماندہ ضلع جھنگ کا نام روشن کیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ گل زیب خان، مہر سکندر ساہمل,سوشل ورکر مہر ریاض نول سمیت محکمہ سماجی بہبود اور این جی اوز کے نمائندوں نے انہیں مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مذکورہ آ فیسران پہلے سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کرنے اہم کردار ادا کریں گے اور این جی اوز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔