خلیل قمر کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Published: 04-09-2024

Cinque Terre

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے ڈرامہ نگار خلیل قمر کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عرفان نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کو پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ خلیل الرحمن قمر نے جیل میں دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا ہے، تفتیش کیلئے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا اور 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔اے ٹی سی لاہور نے دلائل سن کر جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہے۔