چیمپئنز ون ڈے کپ: ثقلین مشتاق پینتھرز کے مینٹور مقرر

Published: 04-09-2024

Cinque Terre

پاکستان کے لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق چیمپئنز ون ڈے کپ کےلیے پینتھرز کے مینٹور مقرر ہوگئے۔  اس سلسلے میں اپنے بیان میں ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایک اور موقع دیا گیا ہے، میں بہت پُرجوش اور متحرک ہوں۔مینٹور پینتھرز ثقلین مشتاق نے کہا کہ دعاگو ہوں اچھا کام کرسکوں اور کرکٹ کو اچھے سے اچھا کرسکوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیلنجز ہر جگہ ہوتے ہیں، ہم چیلنجز سے گزر چکے ہیں۔ ہمارے پاس تجربہ ہے ہم ان چیلنجز سے بھی گزریں گے۔انکا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ میں ٹیم کو بہترین ٹیم بنانے کےلیے پُرامید ہیں، ہم درست سمت میں کام کرکے مشکل صورتحال سے ٹیم کو نکالیں گے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ سب کچھ درست کرنے کےلیے وقت لگے گا، راتوں رات سب کچھ نہیں ہوتا، وقت چاہیے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مینٹورز آپس میں مشاورت کر رہے ہیں کہ ان لڑکوں کو کیسے تیار کرنا ہے، ہم نے مل کر کام کرنا ہے سب کھلاڑیوں کو مانیٹر کرنا ہے۔مینٹور پینتھرز کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اسپیشلائزڈ کوچز ہوں گے، ہم نے کپتان سمیت ہر شعبے کے کرکٹرز گروم کرنے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایونٹس نوجوانوں کےلیے ایک بہت اچھا موقع ہے۔