تھانہ پولیس سہنسہ:09 بوتل شراب 250 گرام چرس 20 گرام آئس کرسٹل 10 گرام ہیروئن برآمد 02 عدد موٹر سائیکل ضبط ملزمان گرفتار

Published: 04-09-2024

Cinque Terre

کوٹلی (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس پی کوٹلی عدیل احمدکی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھانہ پولیس سہنسہ اور چوکی پولیس ہولاڑ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں 09 بوتل شراب 250 گرام چرس 20 گرام آئس کرسٹل  10 گرام ہیروئن برآمد 02 عدد موٹر سائیکل ضبط ملزمان گرفتار‘ سردار افتخار احمد DSP/SDPO ہیڈکوارٹر کی زیر نگرانی مہدی خان انسپکٹر SHO سہنسہ اور زوہیب طاہر سب انسپکٹر چوکی آفیسر ہولاڑ نے ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان حماد طارق ولد طارق، عمران اسحاق ولد محمد اسحاق، محمد رومان ولد محمد نسیم اقوام سدھن ساکنان پلندری کے قبضہ سے 250 گرام چرس گردا، 20 گرام آئس کرسٹل، 10 گرام ہیروئن، جبکہ ملزم ثاقب ولد فیاض قوم سدھن ساکن اصحاب راڈہ سہنسہ کے قبضہ سے 09 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی ضبط کیے گے۔ مزید اہم انکشافات متوقع۔