Published: 04-09-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد حسین کی ڈویژن میں جرائم پیشہ نیٹ ورک کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری‘دوران کاروائی57منشیات فروشوں سے551بوتل شراب،18کلوچرس برآمد صرف اگست 2024میں 449مقدمات میں 720ملزمان گرفتار کئے گئے۔میرپورڈویژن پولیس کی ماہ اگست میں جرائم کے خلاف بھرپورکاروائی قتل کے 05مقدمات میں تمام ملزمان ٹریس اورگرفتار 17بندوق،02کلاشنکوف اور18پستول ایمونیشن سمیت برآمد کئے انسپکٹروحید،راشد،نعمان،آصف کوڈی آئی جی میرپورچوہدری سجادکی طرف سے انعام اگست کے ایک مہینے میں میرپورڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور،کوٹلی اوربھمبرمیں پولیس نے مجرمان کی سرکوبی کرتے ہوئے 720ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ایک مہینے میں 449کل مقدمات درج ہوئے اورسب سے زیادہ ضلع کوٹلی نے 364ملزمان کوگرفتارکرلیا۔اس کارکردگی پرڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد نے ضلع کوٹلی کے ایس پی عدیل احمدلنگڑیال کوتعریفی سرٹیفکیٹ عطاکیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اگست 2024میں 49مقدمات درج کیے گئے اور57منشیات فروشوں سے 551بوتل شراب،18کلوسے زائدچرس،ڈیڑھ کلو ہیروئن اورآئس بھی برآمدکی گئی۔چندبڑی کاروائیوں میں وحیدانجم نے کالاڈب میں کاروائی کرتے ہوئے یاسرولداسماعیل ساکن سیری کھوئیرٹہ سے6کلو300گرام چرس برآمدکی۔انسپکٹرتھوتھال نعمان فاضل نے ٹیم کے ہمراہ آزادعرف بابرکو گرفتارکرکے 180بوتل شراب،آدھاکلوہیروئن اوراسلحہ برآمدکیا۔اسی طرح انسپکٹرنویدعاطف نے برنالہ سے راجہ خالدعرف کھالہ سے ساڑھے تین کلو سے زائدچرس برآمدکی۔انسپکٹرآصف عظیم نے ناڑکوٹلی پرکاروائی کرتے ہوئے بشارت ولدشفقت ساکن ڈگار ڈڈیال سے 202بوتل شراب برآمدکرکے گرفتارکرلیا۔ میرپورڈویژن کے تینوں اضلاع میں ایس ایس پی صاحبان کواشتہاری مجرمان کی گرفتاری جو عرصہ2سے 5سال سے گرفتارنہیں ہوئے،کے لیے خصوصی ٹاسک دے دئیے گئے۔اگلے چنددنوں میں اشتہاری مجرمان اورمنشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکاروائیوں کے لیے پولیس ہوم ورک مکمل کرلیاگیا۔گذشتہ ماہ کی اچھی کارگزاری پرانسپکٹروحید،راشد،نعمان فاضل،آصف عظیم کوٹیم کے ہمراہ محکمانہ سرٹیفکیٹ اورنقد انعام کاڈی آئی جی میرپورآفس سے اعلان کیاگیا ہے۔