ہونہار طالبعلم محمد حسیب نے فیصل آباد بورڈ کے انٹر میڈیٹ امتحان میں ہیومینٹیز گروپ میں تیسری پوزیشن

Published: 06-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)چناب کالج جھنگ کا اعزاز،ہونہار طالبعلم محمدحسیب نے فیصل آباد بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ہیومینیٹیز گروپ میں بورڈمیں تیسری پوزیشن حاصل کرلی چناب کالج جھنگ کے ہونہار طالب علم شیخ محمدحسیب عباس رول نمبر 505934 نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحانات2024 میں ہیومینیٹیز گروپ میں 1062 نمبر لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مذکورہ شاندار کامیابی طالبعلم کی محنت اور لگن کا ثمر ہے جبکہ اللہ پاک کی خصوصی کرم نوازی، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی بے لوث محنت بھی اس میں شامل ہے۔پوزیشن ہولڈر طالبعلم کے والدین نے ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد عمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جوچناب کالج جھنگ کے تعلیمی معیار کی بہتری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں نیز ان کی قیادت اور عزم نے چناب کالج میں ایک ایسا ماحول پیدا کیا جہاں طلبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ دریں اثنا پرنسپل چناب کالج جھنگ لیفٹیننٹ کرنل (ر)اعظم مقبول صدیقی اور دیگر سٹاف کی جانب سے ہیڈ ماسٹر ٹی ون اور اساتذہ نے پوزیشن ہولڈرطالب علم شیخ محمد حسیب عباس اور انکے والدین کو مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر جھنگ وچیئرمین جیٹ محمد عمیر نے بھی پوزیشن ہولڈر طالبعلم،اس کے والدین، پرنسپل چناب کالج اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔