ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا منشیات فروشوں کے خلاف ناقص کارکردگی پر پولیس افسران کے خلاف ایکشن

Published: 06-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (بیورو چیف چوہدری بلال) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا منشیات فروشوں کے خلاف ناقص کارکردگی پر پولیس افسران کے خلاف ایکشن‘ ڈرگ ڈیلرز کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کو معطل کردیا گیاڈی ایس پی سٹی سرکل کو بھی لیٹر آف ایڈوائز جاری کردیا گیا ہے‘ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو منشیات کے دھندے پر لگانے والوں کو قانونی شکنجے میں کسا جائے،  منشیات کے خلاف ناقص کارکردگی یا مجرمانہ خاموشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ضلع بھر میں منظم اور مربوط گرینڈ آپریشن کیا جائے، ڈی پی او منشیات کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلئیر کیا جائے۔