ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے میٹنگ‘امن او مان کے قیام،جرائم کے خاتمے، شہریوں کے مسائل کے حل

Published: 06-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے میٹنگ۔امن او مان کے قیام،جرائم کے خاتمے، شہریوں کے مسائل کے حل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جرائم کے خاتمے، شہریوں کو درپیش مسائل اور قیام امن کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے اور پر امن معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پولیس اور میڈیا کے باہمی تعاون کا مقصد معاشرہ میں امن و امان کا قیام اورجرائم کا تدارک کرنا ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، قحبہ خانوں، جوا مافیا اور سادہ لوح شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا نمائندگان مجرمانہ سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور پولیس سے تعاون کریں تاکہ بروقت کاروائی سے جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔میڈیا نمائندگان نے معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔