اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ان ایکشن:غیر قانونی تعمیرات اور دوکانیں مسمار

Published: 06-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، ڈاکٹر عمران رفیق نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ یہ کارروائیاں ایوب چوک، فیصل آباد روڈ، بھکر روڈ اور علی آباد چوک سمیت دیگر مقامات پر کی گئیں، جہاں موجود غیر قانونی تعمیرات اور دکانیں مسمار کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد عوامی جگہوں کو واگزار کرانا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ قانون کی بالادستی قائم رہے۔