Published: 06-09-2024
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پہلی مرتبہ مہنگائی وملکی معیشت کا تذکرہ ہوا . پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی بریفنگ کے دوران بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کیس وزارت دفاع کے ذریعے فوج کو بھیجا گیا تھا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع کرنے سے قبل ٹاپ سٹی کیس تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوائری قائم کی گئی تھی تاہم جنرل(ر) فیض حمید کے دوران ملازمت اور پیشگی ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مصدقہ شواہد کے ساتھ عائد کئے جانیوالے الزامات اور سیاست میں مخفی کردار کے حوالے سے کوئی بریفنگ میں کوئی سوال جواب نہیں ہوا۔