Published: 06-09-2024
پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیشنز لیگ میں کروشیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا 900 واں گول کر لیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے اسٹاڈیو ڈا لوز میں میچ کے دوران اپنی ٹیم پرتگال کو کروشیا کے خلاف 34 ویں منٹ میں اپنے کیریئر کا 900 واں گول کر کے 0-2 سے کامیابی دلوائی۔39 سالہ کھلاڑی اپنے فٹبال کیریئر کا یہ نیا سنگِ میل عبور کرنے کے بعد جذباتی نظر آئے۔کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں قومی ٹیم پرتگال کے لیے131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور ساتھ ہی اپنے پہلے کلب اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔ارجنٹینا کے لیونل میسی اپنے کیریئر میں 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔