اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے چک نمبر 444گوانسانوالہ کے گاوں سے کروڑوں روپے کی مالیتی سرکاری اراضی کا قبضہ خالی کروا لیا

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے چک نمبر 444گوانسانوالہ کے گاوں سے کروڑوں روپے کی مالیتی سرکاری اراضی کا قبضہ خالی کروا لیا۔ چک نمبر 444گوانسانوالہ میں صوبائی حکومت کی مالکیتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ۔قبضہ مافیا کے سرغنہ منظور عرف منظوری گوانس سے وار گزار کرواکر سرکار نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 444گوانسانوالہ میں مربع نمبر 52کیلہ نمبران 1تا4۔7/1۔  7/2. 8.9.10.15.16.25/1.25/2.۔ مربع نمبر 53کیلہ نمبران 20.21. کل رقبہ 109کنال 19مرلے مسمی ولی محمد ولد امیر قوم ماچھی کھوکھر الاٹی زیر سکیم زرعی یونیورسٹی فیصل اباد بکاشت محمد جیمل پوتا ولی محمد ماچھی۔ کا  جو کہ سرکار کے ریکارڈ میں الاٹی تھا۔ جس نے حقوق ملکیت ادا نہ کیے تھے جس کی وجہ سے الاٹ کینسل ہو چکی تھی اور قبضہ مافیا کے سرغنہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر منظور عرف منظوری گوانس نے عرصہ دراز سے سینہ زوری اور بدمعاشی کے بل بوتے پر پولیس وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی اشٹام پیپر تیار کرکے غیر قانونی قبضہ کرلیا تھا جس غیر قانونی قبضہ کے خلاف ریاض ولد دلمیر نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو درخواست گزار دی تھی  ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کے حوالے سے اے ڈی سی او محمد ابوبکر سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔ اے ڈی سی ار نے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران رفیق سے مکمل تفصیلی رپورٹ کے لیے حلقہ پٹواری اور گرداورکو موقع پر بھیج کر مفصل رپورٹ کا حکم جاری کردیا تھا۔ موقع ملاحظہ کے بعد پٹواری اور گرداور نے رپورٹ جاری کی کہ چک نمبر 444گوانسانوالہ میں صوبائی حکومت کی سرکاری زمین پر منظور عرف منظور گوانس نے  سرکاری 13 ایکڑ پر قبضہ کر رکھا ہیحلقہ پٹواری اور گرداور کی فائنل رپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران رفیق نے اپنے ارڈر میں یہ لکھا ہے رقبہ سرکار متذکرہ بالاجو کہ ملکیتی صوبائی حکومت ہے دیگر اشخاص کاشت کر رہے ہیں ڈیرہ وغیرہ تعمیر کر رکھا ہے جوکہ خلاف شرائط پالیسی ہے اندرین حالات مفاد گورنمنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ ان کے خلاف کاروائی زیر دفعہ 32/34 کالونی ایکٹ 1912 کے تحت عمل میں لائیں اور رقبہ سرکار واگزار کروا کر عملدرامد ریکارڈ مال کرکے واپسی رپورٹ ارسال کریں۔ اس ارڈر پر عملدر امد کے لیے اج اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران رفیق۔ تحصیلدار مہر ربنواز ڈب۔ گرداور اور حلقہ پٹواری کے علاوہ تھانہ موچیوالہ کی پولیس کے ہمراہ اے سی جھنگ نے ٹریکٹر کے زریعہ  سرکاری زمین پر کھڑی فصل میں ہل چلا کر منظور عرف منظوری گوانس سے13 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کا قبضہ خالی کروا کر سرکاری اراضی کا قبضہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران رفیق نے منظور عرف منظوری گوانس کو نوٹس جاری کردیا کہ دس دن کے اندر اندر اپنے اس غیر قانونی  بنائے گئے ڈیرے کو مسمار کرکے سرکاری جگہ خالی کردیں۔ افسران بالا نے یہ بھی بتایا ہے کہ جتنے سال اس قبضہ مافیا نے سرکاری زمین کاشت کرکے لاکھوں روپے کا غلہ و اجناس اٹھائی ہیں سالانہ سرکاری شیڈول کے مطابق انکو وہ رقم بھی سرکار کے خزانہ جمع کروانا ہوگی۔