پاکستانی نژاد باکسر محمد علی کی مسلسل بارہویں فتح

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

پہلے پاکستانی نژاد ذیابیطس باکسر محمد علی نے مسلسل بارہویں فائٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی نے مانچسٹر میں ہوئی فائٹ اپنے نام  کی۔ذیابیطس میں مبتلا پاکستانی باکسر نے سخت مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر جیت اپنے نام کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذیابیطس اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے لیے اپنی خدمات دینا چاہتا ہوں، پاکستان میری دھرتی ہے، اس کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں۔واضح رہے کہ باکسر محمد علی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں، وہ برطانوی باکسنگ فیڈریشن کی تاریخ کے پہلے ذیابیطس میں مبتلا باکسر ہیں۔