انکیتا لوکھنڈے کو اوور ایکٹنگ پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کو اوور ایکٹنگ کرنے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔انکیتا لوکھنڈے ایک ایونٹ سے تیزی سے باہر نکلتے ہوئے اپنی گاڑی تلاش کررہی تھیں کہ اس دوران پاپارازی نے ان کی ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جامنی رنگ کی ساڑھی میں ملبوس انکیتا لوکھنڈے ایونٹ سے باہر آتی ہیں اور ایک شخص کو آواز دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’پانڈے جی گاڑی کدھر ہے، اسی دوران ان کے پیچھے سے کار آجاتی ہے، جس میں بیٹھ کر وہ روانہ ہوجاتی ہیں۔