Published: 08-09-2024
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نوازالدین صدیقی نے بچوں کے ساتھ سختی برتنے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کی صاحبزادی شورا نے بھی اداکاری کی دنیا میں سفر کا آغاز کردیا ہے۔اپنی صلاحیتوں اور غیر معمولی اداکاری کے بدولت انڈسٹری میں پہنچان بنانے والے نوازالدین صدیقی نے تازہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے بچوں کو سخت دباؤ میں رکھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی شروع سے ہی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ اس بات پر نظر رکھی کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں، دراصل بے مقصدیت پر مبنی مواد ہر جگہ موجود ہے، نظر صرف اس لیے رکھی کہیں وہ بے معنی چیزوں میں گم نہ ہوجائیں۔اسٹار اداکار نے دوران انٹرویو لوگوں کی زندگ میں آرٹ کی اہمیت پر بات کی اور کہا کہ یہ ایک چیز ہے جو وقت کے ساتھ ترقی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹ ایسی چیز ہے جس کی لوگ فوراً تعریف کرتے ہیں، یہ آپ کے ذوق کی آب یاری کرتا ہے، میری بیٹی نے لندن کے اپنے ایکٹنگ اسکول میں شیکسپئر سے متعلق ورکشاپس میں حصہ لیا جو قابل فخر ہے۔نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بچوں کو ہمیشہ فن کو سمجھنے اور اس ڈھونڈ نکالنے کی ترغیب دی، میں نے انہیں تفریح مواد میں سمجھداری برتنے کا بھی کہا۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ وہ اس دور میں جب نوجوانوں کی آن لائن سرگرمیاں زیادہ ہوتی ہیں، انہیں کلاسیکل ادب تلاش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، جن میں منٹو، پریم چند اور دیگر بااثر ادیب شامل ہیں۔