جھنگ:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائیلاسز کے مزید 4یونٹس فعال‘ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے افتتاح کر دیا

Published: 09-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ویژن پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈائیلاسز کے مزید 4 یونٹس کو فعال کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے نئے ڈائیلاسز یونٹس کا افتتاح کیا نئی مشینوں کی انسٹالیشن کے بعد مزید مریضوں کو ڈائیلاسز کے علاج کی سہولت میسر ہو گی، ڈپٹی کمشنر روزانہ کی بنیاد پر 40 سے زائد مریضوں کے مفت ڈائیلاسز کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سہولیات کو بھی یقینی بنائیں گے، ڈپٹی کمشنرڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ہسپتال کے میڈیسن وارڑ میں ادویات کی دستیابی و آن لائن ریکارڈ کا جائزہ لیا ڈینگی سمیت مختلف وارڑز میں سہولیات کو بھی چیک کیا۔