ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ موچیوالا میں غیر روائتی کھلی کچہری

Published: 09-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ موچیوالا میں غیر روائتی کھلی کچہری‘ڈی پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء کو پولیس کی تحسین سے روکتے ہوئے مسائل بیان کرنے پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ موچیوالا میں غیر روائتی کھلی کچہری‘ڈی پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء کو پولیس کی تحسین سے روکتے ہوئے مسائل بیان کرنے پر زور دیا اور شہریوں کے مسائل سن کر انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا اصل مقصد اور افادیت اسی میں ہے کہ شہری حمایت نہیں بلکہ اپنی شکایت بیان کریں۔ متاثرہ شہریوں کی توقعات پر پورا اترنا ہمارا فرض ہے۔ کھلی کچہری میں شکایات کے فوری حل اور مقدمات کے بروقت اندراج سے شہریوں کی داد رسی یقینی بنائی جا رہی ہے اور انصاف کی راہ میں حائل ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں کی سطح پر شہریوں کے مسائل قانونی تقاضوں کے مطابق فوری حل کئے جائیں۔ ڈی پی او نے ٹھیکری پہرہ کو فعال رکھنے کیساتھ ساتھ ایس ایچ او کو منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی بھی ہدایات کیں۔