تھانہ سٹی بھمبر:چوری کے ملزمان گرفتار‘ ایک عدد گاڑی‘ چار لاکھ روپے نقد برآمد

Published: 09-09-2024

Cinque Terre

میر پور(رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)تھانہ سٹی بھمبر کے ایس ایچ او رفاقت الیاس عباسی کی ہمراہ نفری ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی، ملزمان گرفتارحسب بدایت آفیسران بالا ا نسپکٹر S HO رفاقت الیاس عباسی زیر گرانی خلا شبیرSIچوکی آفیسر، شمشیر علی شاکر ASIتفتیشی آفیسر، عصر آمین انچارج ٹیکنکل برانچ‘ محمد شہباز‘سجاد نے رات کی تاریکی میں مغلورہ سے چوری ہونے والی 04 عدد گائے کے ملزمان کو CCTV فٹیج کی مدد سے ٹریس کرتے ہوے ملزمان ذوالفقار حسین، اسماعیل، ابراہیم، محمد اشرف کو کوٹلہ سے گرفتار کرتے ہوئے ملزمان سے ترسیل میں استعمال ہونے والی کروالا کار ضبط کرلی جبکہ ملزمان مرزا زوالفقار‘ عبدالستار کو مورگار راولپنڈی سے گرفتار کرتے ہوئے جانوروں کو لے جانے والی لوڈر گاڑی ہنڈائی 3230-RIS چوری شدہ گائے سمیت برآمد کرلی۔ دوران تفتیش ملزمان سے ملک پور مرزا کوٹلہ سے چوری ہونے والی ایک گائے اور ایک کٹا  برآمد کرنے کے علاؤہ 4 لاکھ روپے نقد فروخت کیے گئے جانوروں کی نقدی بر آمد کر لی۔ اس طرح 100 فیصد سے زائد برآمدگی عمل میں لائی۔ایک دوسری کاروائی میں بڑھنگ جنازے میں جیب کاٹتے ہوئے عوام علاقہ کے تعاون سے عابد سکنہ ڈسکہ، عمر چو ندیم سکنہ گجرانوالہ کو گاڑی Wagnor سمیت گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔