Published: 09-09-2024
اٹلی کے یانک سنر نے فائنل میں امریکا کے ٹیلر فرٹز کو شکست دی۔یانک سنر کی کامیابی کا اسکور چھ تین، چھ چار اور سات پانچ رہا۔ فائنل دو گھنٹے 15 منٹ جاری رہا۔یانک سنر کا یہ کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔یاد رہے کہ یانک سنر نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔یو ایس اوپن ویمن ٹائٹل کی فاتح ارینا سبالانکا نے بھی رواں برس آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کی۔ارینا سبالانکا نے بھی رواں برس دو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتے۔