ہمارا خاندان کپور فیملی جیسا ہے: مومل شیخ

Published: 09-09-2024

Cinque Terre

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو بھارتی کپور فیملی سے تشبیہ دے دی۔حال ہی میں انہوں نے نجی ڈیجیٹل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر، نجی زندگی، بھارت میں کام کے تجربے سمیت مختلف امور پر دل کھول کر گفتگو کی۔دورانِ گفتگو انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ویسا ہی ہے جیسے بھارت میں کپور فیملی ہے۔مومل شیخ کا کہنا ہے کہ جاوید شیخ اور سلیم شیخ بھائی ہیں، اسی طرح بہروز سزواری میرے پھوپھا ہیں، اگر دیکھیں تو شیخ فیملی اور سبزواری فیملی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اسی طرح ہیں جس طرح بالی ووڈ میں کپور فیملی ہے، یہ اسی طرح کامیاب اور شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہ کہا کہ شہرت کے باوجود بھی والد اور سلیم چاچا کبھی کپورز کی طرح برتاؤ نہیں کرتے، کوئی اقرباء پروری نہیں ہے اور وہ کسی کو کبھی کام کے لیے کوئی کال نہیں کریں گے، ہم نے انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنائی ہے۔