تھانہ سٹی کوٹلی کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایکشن: 110 گرام ہیروئن برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد مجرمان اشتہار ی و مفروران گرفتار

Published: 12-09-2024

Cinque Terre

میر پور (بلال ظفر نوشاہی)ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں۔ 110 گرام ہیروئن برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد مجرمان اشتہار ی و مفروران گرفتار محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائیاں کرتے ہوئے۔پہلی کارروائی میں عادی منشیات فروش شبیر حسین ولد محمد شریف کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے110 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا دوسری کاروائی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزم عثمان کو گرفتار کیا گیا تیسری کاروائی میں 9B/CNSA کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم وقار عرف قاری شاہ ساکن گلہار کالونی کو گرفتار کیا گیا  چوتھی کاروائی میں بلوچ تھانہ کے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملزم جنید ولد عابد کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئیحوالہ تھانہ بلوچ کیا گیا پانچویں کاروائی میں عادی منشیات ہیروئین نوش مسؤلان‘ عابد مجید ساکن چواس‘ذوالقرنین ولد بنارس ساکن تتہ پانی حال چھنی شامل ہیں۔