Published: 12-09-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز کی ملاقات‘وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پارلیمانی سیکرٹریز سے پانچ سالہ ویژن ڈاکومن طلب کر لیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محکمانہ اجلاس میں متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کو بلانے کی ہدایت‘وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پارلیمانی سیکرٹریز کی میٹنگ سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں نے ملاقات میں پنجاب کو مواقع سے بھرپور سر زمین قرار دیا ہے سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔چور سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، جنھوں نے پاکستانی قوم کی گزشتہ چالیس سالوں کی محنت اور ملکی ترقی کو تباہ و برباد کر دیا۔'شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں جتنی محنت ہوئی، وہ نااہل لوگوں نے چار سالوں میں ہی تباہ کر دی۔عوام کی نمائندہ ہونے کی وجہ سے مجھ پر بھاری ذمہ داری ہے‘ مجھے اپنے عوام کی بہتری کے لئے محنت کرنا ہے‘ اسی وجہ سے کبھی چھٹی نہیں کی‘ یہ میرا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں پانچ سال میں کوئی پارٹی اتنی سکیمیں نہیں لا سکتی، جو گزشتہ صرف چھ ماہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کر چکی ہے۔ہماری سکیمیں کاغذی نہیں، بل کہ عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے۔'مہنگائی کم ہو رہی ہے پہلے نرخوں کا گراف اوپر جاتا تھا، لیکن الحمد للّٰہ، اب وہ گراف نیچے جا رہا ہے۔