سول ڈیفنس میرپور کی جانب سے لاریب ہائیڈرو پاور اسٹیشن کا فائر سیفٹی کے حوالے سے معائنہ کیا گیا

Published: 12-09-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) سول ڈیفنس میرپور کی جانب سے لاریب ہائیڈرو پاور اسٹیشن کا فائر سیفٹی کے حوالے سے معائنہ کیا گیا۔ اس دوران فائر سیفٹی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام حفاظتی اقدامات کا بغور معائنہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔ اسٹیشن کے مختلف حصوں میں نصب آگ بجھانے والے آلات، ہنگامی راستے، اور فائر الارم سسٹم کی جانچ پڑتال کی گئی۔فائر سیفٹی کے حوالے سے عملے کو ضروری ہدایات دی گئیں اس معائنے کا مقصد پاور اسٹیشن کی حفاظت کو مزید بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔