Published: 12-09-2024
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں، ان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں، مگر بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ یہ رابطے ان کے کام آئیں گے، یہ سب ایک دوسرے کو استعمال کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت خاص طور پر خیبر پختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ گنڈاپور چار دیواری میں الگ زبان استعمال کرتے ہیں اور اسٹیج پر آکر مولاجٹ بن جاتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں تو وہ پوری شوگر مل بنے ہوئے تھے۔