پنجاب حکومت نے اسلام آباد کے صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کردیا

Published: 12-09-2024

Cinque Terre

حکومتِ پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کےلیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کر دیا گیا۔اسلام آباد کے شہری وزیراعلیٰ پنجاب کے بجلی کے بلوں میں دیے گئے ریلیف سے محروم ہو گئے۔ ستمبر میں اسلام آباد کے صارفین 14 روپے فی یونٹ کے ریلیف سے مستفید نہیں ہوسکیں گے، آئیسکو نے تصدیق کر دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے اگست اور ستمبر کیلئے صوبہ پنجاب کیلئے اعلان کردہ 14 روپے فی یونٹ کے ریلیف کا اطلاق اسلام آباد کے صارفین پر بھی کر دیا گیا تھا۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا زیادہ تر حصہ پنجاب میں واقع ہے جس میں کمپنی کے راولپنڈی چکوال اٹک اور جہلم سرکلز شا مل ہیں تاہم پنجاب میں واقع نہ ہونے کے باعث اسلام آباد سرکل کے کئی علاقے پنجاب حکومت کے اس ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کےلیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کر دیا گیا ہے جو اب انہیں ستمبر میں نہیں ملے گا۔نیپرا کے ایک نوٹیفکیشن میں بھی اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ اب ستمبر کے اسلام کی حدود میں واقع بجلی صارفین ستمبر میں اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔