Published: 12-09-2024
بھارتی اداکارہ، سابق ماڈل اور وی جے ملائیکہ اروڑا کے والد نے بدھ کی صبح مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک پرانے انٹرویو میں ملائیکہ نے اپنے ہنگامہ خیز بچپن کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے والدین میں علیحدگی کے بارے میں بتایا تھا۔ واضح رہے کہ ملائیکہ کی والدہ جوائس پولی کیرالہ کی کرسچن اور والد انیل مہتا کا تعلق بھارتی سرحدی علاقے فاضلکا کے ایک پنجابی ہندو خاندان سے تھا اور وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کرتے تھے، انکے والدین کے درمیان طلاق اسوقت ہوئی جب ملائیکہ گیارہ برس کی تھیں۔2022 کے اس انٹرویو میں ملائکہ کا کہنا تھا کہ میرا بچپن بہت اچھا گزرا، لیکن پھر بھی یہ آسان نہیں تھا۔ میں اسے بیان کرنے کےلیے ہنگامہ خیز کا لفظ استعمال کرونگی۔ انکا کہنا تھا کہ مشکل وقت آپ کو بہت کچھ سکھاتا ہے۔ میرے والدین کی علیحدگی نے مجھے ایک نئے اور منفرد انداز سے اپنی ماں کا مشاہدہ کرنے کا موقع دیا۔ملائیکہ اروڑہ نے انٹرویو کے دوران والدین کی علیحدگی کے ان پر مرتب ہونے والے اثرات کا بھی ذکر کیا تھا۔ انکا کہنا تھا ان حالات نے مجھے کام کرنے کی اخلاقیات اور ہر صبح اٹھنے کی قدر سیکھائی اور یہی ابتدائی اسباق میری زندگی، پیشہ ورانہ سفر اور زندگی میں خود مختاری کی بنیاد ہیں۔