اینٹی ڈرگ یونٹ اور سی آئی اے سٹاف کوٹلی کی مشترکہ کارروائی: ایک ملزم گرفتار‘ 225گرام ہیروئن برآمد

Published: 13-09-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اورایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔انٹی ڈرگ یونٹ اور CIA سٹاف کوٹلی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی۔225 گرام ہیروئن برآمد ملزم گرفتار‘اینٹی ڈرگ یونٹ اور CIA سٹاف کوٹلی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے۔ ملزم ذوالفقار عرف چوہی ولد سلیمان ساکن پنگ پیراں کوٹلی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 225 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔