Published: 24-09-2024
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔مولانا فضل الرحمان اور گورنر سندھ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبیدالرحمان بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا سینئر سیاستدان ہیں، ان کے فیصلے ملک کی بہتری کے لیے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے انداز گفتگو سے کبھی پتہ نہیں چل سکتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کراچی میں ملاقات کی۔دونوں کے درمیان ملاقات جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی کراچی میں موجود رہائشگاہ پر ہوئی۔