Published: 24-09-2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور کے تھانا مناواں میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13دفعات لگائی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کر رہے تھے، علی امین گنڈاپور کے کہنے پر گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ علی امین گنڈاپور کے کہنے پر ٹول پلازہ پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی، علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک، دیگر بلوہ کرتے ہوئے آگے نکل گئے۔ایف آئی آر کے مطابق علی امین کے ساتھ آنے والے لوگوں نے 2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا، علی امین گنڈاپور کے کہنے پر ٹول پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔