Published: 24-09-2024
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 2 طلبا گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد متعدد طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔جامعہ میں حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری ہاسٹل نمبر 8 پر پہنچی۔ پولیس نے جھگڑے میں ملوث متعدد طلبہ کو حراست میں لے لیا۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں پُرامن تعلیمی ماحول ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔