Published: 24-09-2024
اسلام آباد پولیس نے 2 بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعے میں سب انسپکٹر صہیب پاشا کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بچوں سے زیادتی کے الزام میں سب انسپکٹر کو گرفتار کیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سوشل میڈیا پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی کی شکایت ملی تھی۔اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی سید علی رضا کی نگرانی میں واقعے کی انکوائری کی گئی ہے۔