تھانہ میں آنے والے متاثرین کی داد رسی اور انکی شکایات کا فوری حل یقینی بنائیں‘ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ کریمنل گینگز، منشیات فروش اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ تھانہ میں آنے والے متاثرین کی داد رسی اور انکی شکایات کا فوری حل  یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ شورکوٹ سٹی کے سرپرائز وزٹ کے دوران پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے تھانہ شورکوٹ سٹی کا سرپرائز وزٹ کیا اور انسپکشن کی۔ ڈی پی او نے حوالات، جملہ دفاتر اور فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواست ہائے کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق SIPS ایس او پی کا نفاذ یقینی بنایا جائے اور درخواست ہائے اور مقدمات کی تفتیش مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کی جائے۔ کریمنل گینگز، منشیات فروش اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سرکل آفیسر جملہ سٹاف کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریف کریں تاکہ پولیس افسران اور جوان اپنے فرائض الرٹ ہوکر سرانجام دیں۔