اگست میں بجلی کی کھپت کم ہونے سے بجلی مزید مہنگی ہوگی، نیپرا اجلاس میں انکشاف

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ اگست میں ملک میں بجلی کی کھپت 25 فیصد کم ہوگئی۔ کھپت کم ہونے سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہوگی۔ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کیے گئے اضافی 57 پیسے فی یونٹ صارفین کو واپس کرنے کے کیس پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نیپرا حکام نے بجلی کی کھپت میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ ملک میں 13 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد ہوچکے ہیں، عوام نیشنل گرڈ چھوڑ رہے ہیں۔ بجلی کی کھپت میں یہ کمی بجلی کے مہنگی ہونے کی بڑی وجہ بنتی جارہی ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کی کھپت کم ہونے سے آمدنی میں ہونے والی کمی پوری کرنے کے لیے بوجھ صارف پر ڈالا جارہا ہے۔