آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: لاجسٹک معاملات کیلئے پی سی بی شیڈول کی منظوری کا منتظر

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کےلیے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے حالیہ ملاقات میں شیڈول جلد سائن کرنے کا کہا ہے۔ لاجسٹک معاملات کی تصدیق کےلیے پی سی بی شیڈول جلد از جلد فائنل کرنا چاہتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے مجوزہ شیڈول کے مطابق عبوری بکنگ کروا رکھی ہیں۔ آئی سی سی اکتوبر کے آخر تک چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا حتمی اعلان کرسکتی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگلے ماہ ویمن ورلڈ کپ کے فائنل پر محسن نقوی اور جے شاہ کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔