ڈڈیال پولیس کی سوچانی میں کاروائی: باپ بیٹا نشہ کی حالت میں گرفتار‘ دو بوتل شراب‘ دو پستول معہ 40 گولیاں برآمد

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

ڈڈیال آزاد کشمیر(ڈویژن بیورو چیف بلال ظفرنوشاہی سے)ڈڈیال پولیس کی سوچانی میں کاروائی، باپ بیٹا نشہ کی حالت میں گرفتار، دو بوتل شراب، دو پستول معہ 40 گولیاں برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راشد حبیب نے معہ تفتیشی آفیسر طاہر محمود، ڈی ایف سی نصیب احمد، یاسر محمود کے سوچانی میں کاروائی کرتے ہوئے شراب کے نشہ میں باپ بیٹا ملزمان عبدالمجید اور عدیل ساکنان سوچانی کو گرفتار کرکے دو بوتل شراب بھی برآمد کرلی ہے، پولیس نے ملزم عدیل کی نشاندہی پر ناجائز اسلحہ دو پستول معہ 40 گولیاں برآمد کرکے امتناع منشیات ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آرز درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، دوسری کاروائی کے دوران محمد ارشد ایڈیشنل ایچ او نے معہ نفری سورکھی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حفیظ ولد عبدالرحمن ساکنہ سورکھی کو گرفتار کرکے 200 گرام چرس گردہ برآمد کرکے CNSA کی دفعہ 9B کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے،