تھانہ چناب نگر کے علاقے میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

چنیوٹ (چوہدری بلال بیورو چیف سے) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سب انسپکٹر عون محمد خان انچارج چوکی چناب نگر اورنگزیب اے ایس ائی ٹیم کے ہمراہ ملزم قمر ولد انور سکنہ گلوتراں والا کو برآمدگی کے لیے لا رہے تھے کہ چک جودھ کے قریب چار نامعلوم مسلح  ملزموں نے ملزم قمر کو پولیس حراست سے چھڑوانے کے لیے فائرنگ شروع کر دی چناب نگر پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی سرچ آپریشن کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم قمر گرفتار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینیئر پولیس آفسران پولیس کی بھاری نفری لے کر موقع پر پہنچ گئی نامعلوم ملزموں کی تلاش کے لیے علاقے کے ساتھ سرچ آپریشن جاری ہے ملزم قمر چناب نگر کے علاقہ میں خاتوں کو قتل کرنے کے مقدمہ میں بھی گرفتار تھا