یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کے کرکٹ فیسٹیول میں شامل

Published: 01-10-2024

Cinque Terre

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کرکٹ فیسٹیول 5 اکتوبر کو میلبرن میں ہو گا۔ کرکٹ فیسٹیول میں فینز کو نامور کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان یونس خان بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیمین فلیمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں، دونوں کرکٹرز ورلڈ کپ وننگ ٹیموں کا حصہ ہیں۔کرکٹ فیسٹیول میں فینز کی دلچسپی کے لیے سرگرمیاں رکھی جائیں گی، کرکٹرز فینز کے ساتھ فوٹو سیشن کریں گے اور آٹو گراف دیں گے۔