Published: 03-10-2024
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب گرے ہیں۔امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کچھ روز میں ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے۔دوسری جانب ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امید ہے صیہونیوں نے اس پیغام کو سمجھ لیا ہوگا، چاہتے تو اسرائیلی اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بناسکتے تھے لیکن صرف فوجی تنصیبات پر حملے کو ترجیح دی۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران کا جواب کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔طلبہ سے خطاب میں امریکا اور بعض یورپی ملکوں کو خطے میں بے امنی کی جڑ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کی خطے میں موجودگی کم کرنے سے جنگیں اور جھڑپیں مکمل ختم ہوں گی۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ساتھ ہی ایران کو قیمت چکانے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ایران کے حملوں پر عراق، ایران، لبنان اور غزہ میں شہریوں نے جشن منایا۔