سمانتھا کا ریاستی وزیر کو کرارا جواب

Published: 03-10-2024

Cinque Terre

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے تلنگانا کی ریاستی وزیر کی جانب سے انکی سابق شوہر ناگا چیتنیا سے طلاق کو ایک سیاسی سازش سے منسلک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا نام سیاسی جھگڑوں سے باہر رکھا جائے۔59 خاتون وزیر کونڈا سریکھا کے اس بیان پر کافی لوگوں نے تنقید کی ہے، جن میں ناگا چیتنیا کے والد اور سمانتھا رتھ کے سابق سسر ناگرجنا بھی شامل ہیں۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک طویل نوٹ میں سمانتھا نے سختی لیکن شائستگی کے ساتھ کونڈا سوریکھا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکی سابق شوہر سے طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی اور یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے باز رہیں۔ میری طلاق آپس کی رضامندی اور خوش اسلوبی سے ہوئی اور اس میں کوئی سیاسی سازش شامل نہیں ہے۔