گولی لگنے سے زخمی گووندا کی اہلیہ کا پہلا بیان آگیا

Published: 03-10-2024

Cinque Terre

گھر میں گولی چلنے سے زخمی ہونے والے بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ کا واقعے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ سنیتا آہوجا بدھ کی صبح اپنے شوہر سے ملنے ممبئی کے کیئرٹیکر اسپتال پہنچیں جس کی ویڈیو ایک پاپارازی فوٹوگرافر نے شیئر کی۔ ویڈیو کے مطابق سنیتا کا کہنا تھا کہ انکے شوہر کی طبیعت اب بہتر ہے۔ آج اُنہیں نارمل وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گووندا کل کی نسبت کافی بہتر ہیں، کل یا پرسوں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ سب کی دعاؤں سے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔سنیتا نے کہا کہ میں فینز کو بتانا چاہتی ہوں کہ گھبرائیں نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ چند مہینوں بعد وہ دوبارہ ڈانس کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔"یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ 60 سالہ اداکار اپنی ہی غلطی سے چلی گولی سے زخمی ہوگئے تھے۔یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 4 بجکر 45 منٹ پر بجے پیش آیا جب گووندا اپنی لائسنس یافتہ ریوالور کو الماری میں رکھتے ہوئے حادثاتی طور پر گولی چلا بیٹھے۔ وہ اُس وقت کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا شیو سینا کے رہنما بھی ہیں، وہ واقعے کے وقت ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے گھر میں اکیلے تھے جبکہ ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کولکتہ میں تھیں۔