اندھا قتل برآمد‘ قاتل گرفتار‘ سابقہ شوہر نے خاتون کا قتل نکلا

Published: 03-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)چناریانسپکٹر پولیس چناری راجہ یاسر علی خان کی شاندار کارکردگی۔اندھا قتل برآمد کر کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔نے درہ بٹنگی میں رشتہ کے تنازعہ پر شادی شدہ خاتون کو اسکے سابقہ شوہر نے بے دردی سے سر پر وار کر کے پہلے زخمی کیا پھر گھسیٹ کر ایک کھائی سے نیچے پھینک دیا جہاں اسکی موت واقع ہو گئی کو دوسرے روز ورثاء نے اندرون خانہ لے دے کر کے مقتولہ کو دفنا دیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اپنی تحقیقات جاری رکھیں 12 روز بعد پولیس کیس ٹریس کرنے میں کامیاب ہو گئی اور اصل ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسرے ملزم و دیگر سہولت کاروں  کی گرفتاری کے لیے پولیس متحرک ہے۔ملزم سے تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب مقتولہ کی قبر کشائی کے لیے حکام بالا کو تحریک کر دی گئی ہے اگلے چند روز میں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل ٹیم ہمراہ پولیس درہ بٹنگی روانہ ہو گی۔واقعہ پر عوام علاقہ میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے خواتین پر تشدد اور ق ت ل کی بڑھتی ہوئی واردتیں تشویش کا باعث ہیں عدل و انصاف کے اداروں کو سنگین جرائم میں گرفتار ملزمان کے خلاف سخت سزائیں سنانے سے ہی جرائم میں کمی آ سکتی ہے۔