حزب اللّٰہ لبنان سے شام ہتھیار منتقل کر رہی ہے، اسرائیل کا الزام

Published: 04-10-2024

Cinque Terre

غزہ، مقبوضہ مغربی کنارہ، لبنان اور یمن کے بعد اب اسرائیل ایک اور عرب ملک شام پر حملہ کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللّٰہ لبنان سے شام ہتھیار منتقل کر رہی ہے۔اسکا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحد کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور اب بین الاقوامی سرحدی گزرگاہ پر نظر مرکوز کی ہوئی ہے، جہاں سے ہزاروں افراد لبنان سے شام جارہے ہیں۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حزب اللّٰہ اس گزرگاہ کو جنگی ساز و سامان منتقل کرنے کےلیے استعمال کر رہی ہے۔اسرائیلی حکومت نے لبنانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان گاڑیوں کی تلاشی لے۔ یہ صورتحال خطرناک پیغام دیتی ہے کیونکہ ماضی میں اسرائیلی افواج نے کئی بار شہری مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ یہ گزشتہ ایک برس میں تین ممالک پر براہ راست حملہ کرچکا ہے۔