ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16رنز سے ہرا دیا

Published: 04-10-2024

Cinque Terre

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16رنز سے ہرا دیا۔ 119 رنز کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 103رنز بناسکی۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7  وکٹ پر 119رنز اسکور کیے۔سُبحانہ موستری نے 36 اور شاتھی رانی نے 29رنز بنائے۔ سسکیا ہورلی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 103رنز بناسکی۔ سارہ برائس 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ یوں بنگلادیش نے میچ 16رنز سے جیت لیا۔