”ورلڈ کلچر فسیٹیول“ اطالوی فنکارہ نے پپٹس کے ذریعے کہانیاں پیش کیں

Published: 04-10-2024

Cinque Terre

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”ورلڈ کلچر فسیٹیول“ کے آٹھویں روز دو کھیل پیش کیے گئے جن میں سے ایک خصوصی بچوں سے متعلق تھا جبکہ دوسرے میں مصنوعی ذہانت کو موضوع بنایا گیا۔سجا موسیقی، ڈراموں اور بین الاقوامی ثقافتوں کے رنگارنگ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے آٹھویں دن کا اختتام دو کھیلوں پر ہوا۔ پہلے اطالوی کھیل ’Put your heart into it‘ خصوصی بچوں کے لئے پیش کیا گیا جس میں اٹالین فنکارہ نینا نے پپٹس کے ذریعے مختلف کہانیاں پیش کیں۔دوسرا کھیل بازلہ مصطفیٰ کی ہدایتکاری میں پیش کیا گیا۔ کھیل کا نام "V-Gen – Error 404: Not Found" تھا جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو موضوع بنایا گیا جب کہ کہانی میں مایوسی اور ناکامی جیسے عناصر بھی شامل تھے۔